وزیر اعظم نریندر مودی نے مقدس رمضان ماہ کے آغاز پر مسلمانان ہند کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ مہینہ معاشرے میں بھائی چارے کے تعلقات اور خیر سگالی کی روح کو مضبوط بنائے گا.
انہوں نے ایک سرکاری بیان میں
کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز ہونے کے ساتھ میں مسلم کمیونٹی کو مبارکباد دیتا ہوں. خواہش کرتا ہوں کہ رمضان معاشرے میں بھائی چارگی کے تعلقات اور ہم آہنگی کے جذبے کو مضبوط کرے. وزیر اعظم ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں.